نماز کا کفارہ

غلطی سے قرآن کریم گرجانے کی صورت میں کفارے کا حکم

فتوی نمبر :
871
| تاریخ :
0000-00-00
عقوبات / کفارات / نماز کا کفارہ

غلطی سے قرآن کریم گرجانے کی صورت میں کفارے کا حکم

صبح میرے لڑکے سے غلطی سے قران پاک الماری سے زمین پر گرا ہے، بچہ کوئی چیز اٹھا رہا تھا، دھیان نہیں رہا اور قران شریف گر گیا۔اب ہم اس کا ازالہ کس طرح کریں۔
پلیز رہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر کسی سے بلا قصد و ارادہ غلطی سے قران پاک گر جائے تو اس پر کوئی کفارہ لازم نہیں، البتہ اس بے احتیاطی پر اپنے رب سے توبہ و استغفار کرنا چاہیے اور کوئی اپنے دلی اطمینان کے لیے کچھ صدقہ کرنا چاہے تو کر سکتا ہے، بشرطیکہ اس کو لازم نہ سمجھا جائے۔

حوالہ جات

*سنن ابن ماجه:(3/199،رقم الحديث:2043،ط: دار الرسالة العالمية)*
حدثنا إبراهيم بن محمد بن يوسف الفريابي قال: حدثنا أيوب بن سويد قال: حدثنا أبو بكر الهذلي، عن شهر بن حوشب، عن أبي ذر الغفاري، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن الله قد تجاوز عن أمتي الخطأ، والنسيان، ‌وما ‌استكرهوا ‌عليه.

*التفسير المظهري: (1/ 444،ط: مكتبة الرشدية)*
«ثبت بالسنة وانعقد عليه الإجماع ان الله سبحانه بفضله ورحمته تجاوز لهذه الامة عن الخطاء والنسيان... ومعنى قوله صلى الله عليه وسلم ‌رفع ‌عن ‌أمتي ‌الخطاء ‌والنسيان الحديث- انه رفع إثمهما فلا يؤاخذ بها الله تعالى في الاخرة ولا اثر لهذا الرفع في الدنيا فان الخطاء والنسيان والإكراه واقع محسوس غير مرفوع والدنيا دار العمل فاذا وقع شىء منها لا بد للمكلف تداركها مهما أمكن.

*آپ کے مسائل اور ان کا حل :(264/3 ،ط: مکتبہ لدھیانوی)*

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 871کی تصدیق کریں
5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نذر كا پورا کرنا

    یونیکوڈ   نماز کا کفارہ 0
  • میت کی طرف سے قضا شدہ نمازوں کا فدیہ

    یونیکوڈ   نماز کا کفارہ 0
  • بغیر نیت کے نذر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز کا کفارہ 0
  • غلطی سے قرآن کریم گرجانے کی صورت میں کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز کا کفارہ 0
  • نمازوں کا فدیہ

    یونیکوڈ   نماز کا کفارہ 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات