پرورش و تربیت

بچوں کے بال لمبے رکھنا جس سے لڑکیوں سے مشابہت ہو

فتوی نمبر :
735
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / پرورش و تربیت

بچوں کے بال لمبے رکھنا جس سے لڑکیوں سے مشابہت ہو

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ ۔
مفتی صاحب! بچے کے اتنے بڑے بال رکھوانا، جس سے وہ لڑکی لگے شرعاً کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے سے منع فرمایا ہے، اس لیے اتنے لمبے بال رکھنا جن سے عورتوں کی مشابہت پیدا ہو ممنوع ہے، چاہے وہ بڑے مرد ہوں یا بچے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی لعنت ہے ان مردوں پر جو عورتوں کی مشابہت اختیار کریں اور ان عورتوں پر جو مردوں کی مشابہت اختیار کریں۔
لہذا اس طرح کے بال آدمی نہ خود رکھے اور نہ ہی اپنے بچوں کو رکھنے کی اجازت دے۔

حوالہ جات

*سنن الترمذي:(486/4،رقم الحديث:2784،ط: دارالغرب الإسلامي)*
حدثنا محمود بن غيلان، قال:حدثنا أبو داود الطيالسي، قال: حدثنا شعبة وهمام ، عن قتادة،عن عكرمة ،عن ابن عباس قال: «لعن رسول الله ﷺ المتشبهات بالرجال من النساء،» والمتشبهين بالنساء من الرجال.

*نيل الأوطار:(230/6،ط:دار الحديث، مصر)*
قوله: (لعن الله المتشبهين من الرجال. . . إلخ) فيه دليل على أنه يحرم على الرجال التشبه بالنساء، وعلى النساء التشبه بالرجال في الكلام واللباس والمشي وغير ذلك والمترجلات من النساء: المتشبهات بالرجال.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 735کی تصدیق کریں
9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نومولود بچے کے کان میں اذان اور اقامت کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • والدین کا طلاق کے بعد پیدا ہونے والے بچہ کی پرورش سے انکار اور بچہ گود لینے والے کا ولدیت میں اپنا نام لکھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • میاں بیوی میں سے کوئی مسلمان ہو توبچے اس کے تابع ہوں گے

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کے بال لمبے رکھنا جس سے لڑکیوں سے مشابہت ہو

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات