نماز کا کفارہ

میت کی طرف سے قضا شدہ نمازوں کا فدیہ

فتوی نمبر :
721
| تاریخ :
0000-00-00
عقوبات / کفارات / نماز کا کفارہ

میت کی طرف سے قضا شدہ نمازوں کا فدیہ

اگر کوئی شخص انتقال کر جائے اور بعد میں اس کے ورثاء کو معلوم ہو کہ مرحوم پر کچھ نمازیں یا روزے قضا تھے، یا اس نے اپنی زندگی میں اس کا وصیت نامہ چھوڑا ہو تو اس پر فدیہ ادا کرنے کا حکم کیا ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر کسی فوت شدہ شخص پر قضا نمازیں باقی ہوں اور اس نے زندگی میں ان نمازوں کا فدیہ دینے کی وصیت کی ہو تو ورثا پر لازم ہے کہ میت کے ترکے کے ایک تہائی حصے سے فدیہ ادا کریں۔
اگر ایک تہائی مال سے تمام نمازوں کا فدیہ ادا ہو جائے تو بہتر ہے، ورنہ جتنی نمازوں کا فدیہ ممکن ہو، وہ ادا کر دیا جائے۔
اور اگر میت نے فدیہ کی وصیت نہ کی ہو تو ورثا پر فدیہ دینا ضروری نہیں، لیکن اگر وہ اپنی طرف سے فدیہ ادا کر دیں تو یہ میت کے حق میں احسان ہوگا۔
ایک نماز کا فدیہ ایک صدقۂ فطر کے برابر ہے، یعنی پونے دو سیر (تقریباً دو کلو گرام) گندم یا اس کی موجودہ قیمت۔

حوالہ جات

*الشامية:(72/2،ط: دارالفكر)*
(ولو مات وعليه صلوات فائتة وأوصى بالكفارة يعطى لكل صلاة نصف صاع من بر) كالفطرة

قوله وعليه صلوات فائتة إلخ) أي بأن كان يقدر على أدائها ولو بالإيماء، فيلزمه الإيصاء بها وإلا فلا يلزمه وإن قلت، بأن كانت دون ست صلوات، لقوله عليه الصلاة والسلام «فإن لم يستطع فالله أحق بقبول العذر منه» وكذا حكم الصوم في رمضان إن أفطر فيه المسافر والمريض وماتا قبل الإقامة والصحة، وتمامه في الإمداد. مطلب في إسقاط الصلاة عن الميت.

*الهندية:(125/1،ط: دارالفكر)*
الرجل وعليه صلوات فائتة فأوصى بأن تعطى كفارة صلواته يعطى لكل صلاة نصف صاع من بر وللوتر نصف صاع ولصوم يوم نصف صاع من ثلث ماله وإن لم يترك مالا يستقرض ورثته نصف صاع ويدفع إلى مسكين ثم يتصدق المسكين على بعض ورثته ثم يتصدق ثم وثم حتى يتم لكل صلاة ما ذكرنا، كذا في الخلاصة.
وفي فتاوى الحجة وإن لم يوص لورثته وتبرع بعض الورثة يجوز ويدفع عن كل صلاة نصف صاع حنطة منوين.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 721کی تصدیق کریں
11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نذر كا پورا کرنا

    یونیکوڈ   نماز کا کفارہ 0
  • میت کی طرف سے قضا شدہ نمازوں کا فدیہ

    یونیکوڈ   نماز کا کفارہ 0
  • بغیر نیت کے نذر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز کا کفارہ 0
  • غلطی سے قرآن کریم گرجانے کی صورت میں کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز کا کفارہ 0
  • نمازوں کا فدیہ

    یونیکوڈ   نماز کا کفارہ 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات