نماز کا کفارہ

نمازوں کا فدیہ

فتوی نمبر :
668
| تاریخ :
0000-00-00
عقوبات / کفارات / نماز کا کفارہ

نمازوں کا فدیہ

سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت کا انتقال اس حال میں ہوا کہ وہ صاحب فراش تھی۔ آٹھ سال تک نہ نماز پڑھ سکتی تھی اور نہ روزہ رکھ سکتی تھی ۔ اب ان آٹھ سالوں کا فدیہ کیا ہوگا اور کس تاریخ سے ادا کیا جائے گا ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ پوچھی گئی صورت میں اگر مرحومہ نے فدیہ دینے کی وصیت کی ہے تو ورثاء پر لازم ہے کہ اس کے ترکے کےایک تہائی سےاس کی قضانمازوں اور روزوں کا فدیہ ادا کریں، اگر ایک تہائی ترکے میں سے تمام قضا نمازوں یا روزوں کا فدیہ ادا ہوجائے تو بہتر، ورنہ جتنی قضا نمازوں یا روزوں کا فدیہ ادا ہوجائے وہ ادا کیا جائے ،ایک تہائی سے زائد سے فدیہ ادا کرنا واجب نہیں ہوگا۔
ایک نماز اور روزے کا فدیہ پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت ہے اور روزانہ وتر سمیت چھ نمازیں ہیں تو ایک دن کی نمازوں کے فدیے بھی چھ ہوئے، اس اعتبار سے آٹھ سالوں کی نمازوں اور روزوں کا حساب لگا کرفدیے ادا کیے جائیں ۔

حوالہ جات

الدرالمختار مع ردالمحتار:(2/ 72،ط:دارالفكر)
(ولو مات ‌وعليه ‌صلوات فائتة وأوصى بالكفارة يعطى لكل صلاة نصف صاع من بر) كالفطرة (وكذا حكم الوتر) والصوم... (قوله وإنما يعطي من ثلث ماله) أي فلو زادت الوصية على الثلث لا يلزم الولي إخراج الزائد إلا بإجازة الورثة.

الهندية:(1/ 125،ط:دارالفكر)
في التتارخانية إذا ‌مات ‌الرجل ‌وعليه صلوات فائتة فأوصى بأن تعطى كفارة صلواته يعطى لكل صلاة نصف صاع من بر وللوتر نصف صاع ولصوم يوم نصف صاع من ثلث ماله وإن لم يترك مالا يستقرض ورثته نصف صاع ويدفع إلى مسكين ثم يتصدق المسكين على بعض ورثته ثم يتصدق ثم وثم حتى يتم لكل صلاة ما ذكرنا، كذا في الخلاصة.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 668کی تصدیق کریں
16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نذر كا پورا کرنا

    یونیکوڈ   نماز کا کفارہ 0
  • میت کی طرف سے قضا شدہ نمازوں کا فدیہ

    یونیکوڈ   نماز کا کفارہ 0
  • بغیر نیت کے نذر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز کا کفارہ 0
  • غلطی سے قرآن کریم گرجانے کی صورت میں کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز کا کفارہ 0
  • نمازوں کا فدیہ

    یونیکوڈ   نماز کا کفارہ 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات