عبادات / روزہ و رمضان / نفلی روزوں کے احکام

رمضان اور شوال کے چھ روزے رکھنے والا پورے سال روزے رکھنے والے کی طرح ہے

فتوی نمبر : 600 0000-00-00 107 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب ! شوال کے روزہ سے متعلق کوئی فضیلت والی حدیث درکار ہے ،راہنمائی فرمائیں ۔جزاکم اللہ

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے رمضان کے روزے رکھے اور پھر شوال کے چھ روزے رکھے تو یہ ہمیشہ (یعنی پورے سال)کے روزے شمارہوں گے، اس لیے کہ قرآنِ کریم کے وعدہ کے مطابق ہر نیکی کا بدلہ کم از کم دس گنا ملتا ہے، گویا رمضان المبارک کے ایک ماہ کے روزے دس مہینوں کے روزوں کے برابر ہوگئے اور شوال کےچھ روزے ساٹھ روزوں کے برابر ہوگئے، جو دو ماہ کے برابر ہیں، اس طرح رمضان کے ساتھ شوال کے روزے رکھنے والا گویا پورے سال روزہ رکھنے والا ہوجاتا ہے۔

*صحیح مسلم:(رقم الحدیث1164،ط:دارطوق النجاة)* ٢٠٤ - (١١٦٤) عن أبي أيوب الأنصاري رضي الله عنه أنه حدثه أن رسول الله ﷺ قال: من صام رمضان، ثم أتبعه ستا من شوال، كان كصيام الدهر.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دس محرم کے روزے کی فضیلت*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
محرم میں روزے کتنے اور کون سی تاریخ کو رکھنا افضل ہے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نفلی روزے سحری کے بغیر رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رمضان اور شوال کے چھ روزے رکھنے والا پورے سال روزے رکھنے والے کی طرح ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاجی کے لیے عرفہ کے دن کے روزے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پیر اور جمعرات کے دن روزہ رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جمعہ کے دن روزہ رکھنے کا حکم