تفریق و تنسیخ

بیوی کے سامنے اور شادیوں میں ناچنے گانے کا شرعی حکم

فتوی نمبر :
410
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / تفریق و تنسیخ

بیوی کے سامنے اور شادیوں میں ناچنے گانے کا شرعی حکم

السلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں مسئلہ یہ ہے کہ اکثر شادیوں میں لڑکے بھی ناچتے ہیں، ڈانس کرتے ہیں، تو کیا اگر کوئ اپنی بیوی کے سامنے ناچے، ڈانس کرے تو اس سے ان دونوں کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟ یا نہیں؟
اس کی وضاحت کریں ۔ جزاک اللّہ

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ خوشی اور مسرت کے مواقع پر شریعت نے جائز حدود میں رہتے ہوئے خوشی منانے کی اجازت دی ہے،لیکن بے حیائی ،ناچ ،گانے سے منع کیا ہے، احادیث مبارکہ میں گانا گانے کو دل میں نفاق کے پیدا ہونے کا سبب فرمایا ہے، چنانچہ شادیوں یا کسی بھی فنکشن میں ناچ، گانے کی اجازت نہیں ، کیونکہ یہ کام عفت و حیا کے خلاف اور شریعت کی تعلیمات کے منافی ہیں ،تاہم اگر شوہر بیوی کے سامنے ناچے تو اس سے نکاح کے عقد پر کوئی اثر نہیں پڑتا ۔

حوالہ جات

القرآن الکریم:(سورہ لقمان: 6:31)*
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَيَتَّخِذَهَا هُزُوًا ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌۭ مُّهِينٌ.

*سنن ابى داؤد:(287/7:رقم الحديث:،ط: دار الرسالة العالمية)*
حدثنا مسلم بن إبراهيم، قال: حدثنا سلام بن مسكين، عن شيخ شهد أبا وائل في وليمة، فجعلوا يغنون، فحل أبو وائل حبوته، وقال:
سمعت عبد الله يقول: سمعت رسول الله ﷺ يقول: «إن الغناء ينبت النفاق في القلب».

*الهندية:(352/5،ط:دارالفكر)*
قال - رحمه الله تعالى - السماع والقول والرقص الذي يفعله المتصوفة في زماننا حرام لا يجوز القصد إليه والجلوس عليه وهو والغناء والمزامير سواء .

*فتاویٰ مفتی محمود:(215/11جمعیۃپبلیکیشنز)*
مندرجہ بالا آیات و احادیث سے رقص مذکور کی حرمت صراحۃً ثابت ہوتی ہے۔ بالخصوص جب اس میں غیر محرم سے اختلاط و مباشرت بھی ہو تو حرمت مزید مغلظ ہو جاتی ہے۔ ایسے فحشاء کے کرنے والا فاسق ،فاجر، مرتکب کبیرہ ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 410کی تصدیق کریں
18
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی شدہ لڑکی کے بھاگ جانے پر شوہر کا طلاق دینا اور عدت کا طریقہ

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • ماں سے زنا کرنے کی صورت میں والدین کے نکاح کا حکم اور بالغ اولاد کا خرچہ

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے سامنے اور شادیوں میں ناچنے گانے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کن وجوہات کی بناء پر نکاح ٹوٹ جاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات