لباس کے آداب و احکام

مرد کے لیےبوسکی کپڑا پہننا

فتوی نمبر :
360
| تاریخ :
0000-00-00
آداب / آداب زندگی / لباس کے آداب و احکام

مرد کے لیےبوسکی کپڑا پہننا

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
حضرات ایک مسئلہ درپیش ہے کہ موجودہ دور میں جو بوسکی کا کپڑا ہے اسکا استعمال مرد کیلئے کیسا ہے ؟کہا یہ جاتا ہے کہ اس میں ریشم کا استعمال ہوتا ہے اسوجہ سے اس کا استعمال مرد کیلئے درست نہیں ہے ؟اس بارے میں حقیقت حال سے آگاہی فراہم فرمایئے گا
شکریہ

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ وہ کپڑا جس کا تانا (لمبائی کےرخ میں جانے والے دھاگہ) اوربانا (چوڑائی کے رخ میں جانے والے دھاگہ) دونوں ریشم کے ہوں، یا بانا خالص ریشم کا ہو، یا تانا بانا دونوں میں ریشم غالب ہو تو مرد کے لیے پہننا حرام ہے، موجودہ دور میں بوسکی کپڑا مختلف اقسام میں ملتا ہے،جو اکثر مصنوعی ریشم سے بنا ہوا ہوتا ہے، اس لیے جب تک تحقیق سے ثابت نہ ہو تو مردوں کے لیے اس کا پہننا جائز ہوگا، البتہ خریداری سے پہلے اچھی طرح معلوم کر لینا چاہیے۔

حوالہ جات

سنن ابی داؤد:(39/4روم الحدیث:4055،ط: المكتبة العصرية)*
حدثنا ابن نفيل، حدثنا زهير، حدثنا خصيف، عن عكرمة، عن ابن عباس، قال: إنما «نهى رسول الله ﷺ عن الثوب المصمت من الحرير، فأما العلم من الحرير، وسدى الثوب فلا بأس به».

*الدر المختار:(654/1،ط: دارالفكر)*
(و) يحل (لبس ما سداه إبريسم ولحمته غيره) ككتان وقطن وخز، لان الثوب إنما يصير ثوبا بالنسج والنسج باللحمة فكانت هي المعتبرة دون السدي.

*الشامية:(356/6،ط: دارالفكر)*
(و) يحل (لبس ما سداه إبريسم ولحمته غيره) ككتان وقطن وخز لأن الثوب إنما يصير ثوبا بالنسج والنسج باللحمة فكانت هي المعتبرة دون السدى. قلت: وفي الشرنبلالية عن المواهب يكره ما سداه ظاهر كالعتابي وقيل لا يكره ونحوه في الاختيار. قلت: ولا يخفى أن المرجح اعتبار اللحمة كما يعلم من العزمية بل في المجتبى أن أكثر المشايخ أفتوا بخلافه وفي شرح المجمع الخز صوف غنم البحر اهـ.

*الهندية:(330/5،ط: دارالفكر)*
يجب أن يعلم أن لبس الحرير، وهو ما كانت لحمته حريرا وسداه حريرا حرام على الرجال في جميع الأحوال عند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - وقال أبو يوسف ومحمد - رحمهما الله تعالى - لا يكره في حالة الحرب ويكره في غير حالة الحرب، ومن العلماء من قال لا يكره ذلك في الأحوال كلها.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 360کی تصدیق کریں
25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • جوتے اور کپڑےچھ ماہ تک بغیر استعمال کے رکھنے سے گھر میں نحوست کاآنا

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • دس محرم کو سرمہ لگانا*

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • گھڑی کونسے ہاتھ میں پہننا بہتر ہے

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • بر قعے کا رنگ

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • کالا لباس پہننے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • مرد کے لیےبوسکی کپڑا پہننا

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • گھڑی کونسے ہاتھ میں پہننا بہتر ہے

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • شارٹس پہننے اور اس کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • عمامہ کے رنگ

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • کالا لباس پہننے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات