معاملات / امانات / چندہ

جمعہ کے دن مسجد کے لیے چندہ جمع کرنے کا حکم

فتوی نمبر : 3445 0000-00-00 12 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب ! جمعہ کے دن مسجد میں مسجد کے لیے چندہ کرنا کیسا ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

خطبۂ جمعہ کے دوران چندہ جمع کرنا جائز نہیں، البتہ خطبہ سے پہلے مسجد کی ضروریات کے لیے چندہ جمع کیا جاسکتا ہے، بشرطیکہ نمازیوں کے سامنے سے گزرنے، ان کے کندھوں کو پھلانگنے اور اصرار یا زبردستی چندہ وصول کرنے سے اجتناب کیا جائے، بہتر یہ ہے کہ مسجد کے دروازوں یا کسی مناسب جگہ پر چندے کے ڈبے رکھ دیے جائیں، تاکہ لوگ خاموشی سے حسبِ توفیق چندہ دے سکیں، خطبہ کے بعد نماز سے پہلے مختصر وقت میں چندہ جمع کرنا بھی جائز ہے، تاہم اسے مستقل معمول بنانا، جس سے خطبہ اور نماز کے درمیان طویل وقفہ ہوجائے، مناسب نہیں۔

الدرالمختار:(158/2،ط: دارالفكر) (إذا خرج الإمام) من الحجرة إن كان وإلا فقيامه للصعود شرح المجمع (فلا صلاة ولا كلام إلى تمامها) وإن كان فيها ذكر الظلمة في الأصح (خلا قضاء فائتة لم يسقط الترتيب بينها وبين الوقتية) فإنها لا تكره سراج وغيره لضرورة صحة الجمعة وإلا لا..... (وكل ما حرم في الصلاة حرم فيها) أي في الخطبة خلاصة وغيرها فيحرم أكل وشرب وكلام ولو تسبيحا أو رد سلام أو أمرا بمعروف بل يجب عليه أن يستمع ويسكت (بلا فرق بين قريب وبعيد) في الأصح محيط ولا يرد تحذير من خيف هلاكه لأنه يجب لحق آدمي، وهو محتاج إليه والإنصات لحق الله - تعالى، ومبناه على المسامحة. الشامية:(164/2،ط: دارالفكر) (قوله ويكره التخطي للسؤال إلخ) قال في النهر: والمختار أن السائل إن كان لا يمر بين يدي المصلي ولا يتخطى الرقاب ولا يسأل إلحافا بل لأمر لا بد منه فلا بأس بالسؤال والإعطاء اهـ ومثله في البزازية. وفيها ولا يجوز الإعطاء إذا لم يكونوا على تلك الصفة المذكورة.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مدرسہ یا مکتب کے لیے چندہ جمع کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجد میں دینی مدرسے کے لیے چندہ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جمعہ کے دن مسجد کے لیے چندہ جمع کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زبردستی چندہ لینےکاشرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مریض کے علاج کے لیے دیے گئے پیسوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جمعہ کے خطبہ کے دوران چندہ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مدرسہ کے پیسوں سے طلبہ کو تبلیغ پر بھیجنا