السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ گزارش ہے کہ میں کراچی سے سوات آیا ہوں، پہلے دس بارہ دن کا قیام تھا، ابھی بڑھا دیا ہے، میرا گاؤں مینگورہ شہر کے قریب ہے، اب میں اپنے گاؤں سے 66 کلومیٹر دور بحرین آیا ہوں تو کیا اب بھی میں مقیم ہوں یا مسافر؟
واضح رہے کہ شرعی سفر کی مسافت مفتی بہ قول کے مطابق 48 میل ہے اور ایک میل :1 کلو میٹر،409 میٹر، 344 ملی میٹر کا ہوتا ہے، لہذا 48 میل کا مجموعہ :77 کلومیٹر، 248 میٹر، 512 ملی میٹر ہوگا، آسانی کے لیے یوں کہہ سکتے ہیں کہ شرعی سفرِ مسافت کلو میٹر کے حساب سے سوا ستتر ( 77.24) کلو میٹر ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں بحرین کی مسافت آپ کے گاؤں سے چونکہ مسافت شرعیہ سے کم ہے، اس لیے وہاں بھی آپ پوری نماز پڑھیں گے ۔
الدرالمختارمع رد المحتار : (2/ 125، ط: دارالفكر) (فيقصر إن نوى) الإقامة (في أقل منه) أي في نصف شهر (أو) نوى (فيه )قوله في أقل منه) ظاهره ولو بساعة واحدة وهذا شروع في محترز ما تقدم . الهندية: (1/ 139، ط:دارالفكر) وإن نوى الإقامة أقل من خمسة عشر يوما قصر، هكذا في الهداية. البحر الرائق : (2/ 143، ط: دارالكتاب الاسلامي ) (قوله وقصر إن نوى أقل منها أو لم ينو وبقي سنين) أي أقل من نصف شهر، وقد قدمنا تقريره.