السلام وعلیکم
بنا گواہوں کے نکاح ممکن ہے کیا؟ اگر لڑکا اور لڑکی یہ باقی سارا طریقہ نکاح کی طرح کریں صرف گواہ نہ ہوں اور یہ اللّٰہ کو گواہ رکھیں کوئی بھائی بتا دے؟ جزاک اللہ
واضح رہے کہ شرعا نکاح کے منعقد ہونے کے لیے شرط یہ ہے کہ مجلس عقد میں کم از کم دو مسلمان مرد یا ایک مرد اور دو عورتوں کی موجودگی میں ایجاب وقبول ہو،اگر بغیر گواہوں کے ایجاب وقبول کرلیا تو نکاح منعقد نہیں ہوگا-
*سنن الترمذي:(رقم الحديث،1130،ط:دارالرسالة العالمية )*
عن ابن عباس: أن النبي ﷺ قال: "البغايا اللاتي ينكحن أنفسهن بغير بينة
*فتح القدير:(199،3،ط:دارالفكر)*
ولا ينعقد نكاح المسلمين إلا بحضور شاهدين حرين عاقلين بالغين مسلمين رجلين أو رجل وامرأتين عدولا كانوا أو غير عدول أو محدودين في القذف) اعلم أن الشهادة شرط في باب النكاح لقوله ﷺ «لا نكاح إلا بشهود