من گھڑت احادیث

حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں زمین کے تیل جذب کرنے کے واقعہ کی تحقیق

فتوی نمبر :
272
| تاریخ :
0000-00-00
قرآن و حدیث / تحقیق و تخریج حدیث / من گھڑت احادیث

حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں زمین کے تیل جذب کرنے کے واقعہ کی تحقیق

حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کے دور خلافت سے منسوب ایک مشہور واقعہ کیا واقعی تاریخی طور پر ثابت ہے؟
واقعہ کچھ یوں بیان کیا جاتا ہے کہ ایک بوڑھی عورت کے ہاتھ میں تیل کا شیشہ تھا جو زمین پر گر کر ٹوٹ گیا، اور سارا تیل زمین نے جذب کر لیا۔ عورت نے حضرت عمرؓ سے شکایت کی کہ آپ کےحکومت کے زمانے میں زمین نے اس کا تیل "پی لیا" ہے۔ حضرت عمرؓ نے زمین کو حکم دیا تو زمین نے وہ تیل واپس نکال دیا، اور عورت نے وہی تیل دوبارہ اٹھا لیا۔

کیا یہ واقعہ کسی معتبر حدیث یا تاریخی ماخذ سے ثابت ہے، یا یہ محض ایک مشہور عوامی روایت ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں ذکرکردہ واقعہ اگرچہ بعض اردو کی کتب میں ذکر کیا گیا ہے،لیکن صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے حالات پر مشتمل مستند تاریخی کتب میں اس نوعیت کا کوئی واقعہ تلاش بسیار کے باوجود نہیں ملا،لہذا جب تک کسی معتبر و مستند سند سے وارد ہونا ثابت نہ ہو تو اسے بیان کرنے سے اجتناب کرنا چاہیےاور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے متعلق صرف وہی واقعات بیان کرنے چاہییں جو مستند اور معتبر مصادر سے ثابت ہوں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 272کی تصدیق کریں
6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں زمین کے تیل جذب کرنے کے واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات