دس محرم کو لوگ روزہ رکھتے ہیں اس کی کیا فضیلت ہے ؟
حضرت ابوقتادہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرمﷺنے فرمایا: ”میں اللہ سے امید رکھتا ہوں کہ عاشوراء کے دن کا روزہ ایک سال پہلے کے گناہ مٹا دے گا۔“
مسلم شریف میں روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عباس سے عاشوراء کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: میں نہیں جانتا کہ رسول اللہ ﷺ نے کسی دن کو افضل جان کر روزہ رکھا ہو، سوائے عاشوراء کے اور نہ ہی کسی مہینے کا سوائے رمضان کے۔ یعنی آپﷺ دنوں میں عاشوراء اور مہینوں میں رمضان کو افضل قراردیتےتھے۔
*سنن الترمذي: (رقم الحدیث: 752،ط:دارالغرب الاسلامي)*
عن ابي قتادة، ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " صيام يوم عاشوراء إني احتسب على الله ان يكفر السنة التي قبله.
*صحيح مسلم:(رقم الحديث:131-(1132)،ط:دارطوق النجاۃ)*
عن عبيد الله بن أبي يزيد. سمع ابن عباس رضي الله عنهما. وسئل عن صيام يوم عاشوراء. فقال: ما علمت أن رسول الله عليه وسلم صام يوما، يطلب فضله على الأيام، إلا هذا اليوم. ولا شهرا إلا هذا الشهر. يعني رمضان.
رمضان اور شوال کے چھ روزے رکھنے والا پورے سال روزے رکھنے والے کی طرح ہے
یونیکوڈ نفلی روزوں کے احکام 0