احکام ذبح

لڑکے کی پیدائش پر عقیقے میں ایک بکرا ذبح کرنا

فتوی نمبر :
196
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / قربانی و ذبیحہ / احکام ذبح

لڑکے کی پیدائش پر عقیقے میں ایک بکرا ذبح کرنا

السلام علیکم مفتیان کرام صاحب
یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر لڑکا پیدا ہو تو اس پہ دو بکرے ذبح کرنے چاہیے اور اگر لڑکی پیدا ہو تو اس پہ ایک بکرا ذبح کرنا چاہیے کیا ہے لازمی ہے کہ لڑکے پہ دو ہی بکرے ذبح کریں گی ایک کر سکتے ہیں کیا

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

لڑکے کی پیدائش پر اگر استطاعت ہو تو دو بکرے ذبح کرنا مستحب ہے، لیکن اگر دو کی گنجائش نہ ہو تو ایک بکرا بھی ذبح کرنا کافی ہے، اس سے بھی عقیقہ کی سنت ادا ہو جائے گی، اس لیے کہ بعض روایات میں آتا ہےکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ کے عقیقے میں ایک بکری ذبح فرمائی تھی۔

حوالہ جات

سنن الترمذی:(رقم الحدیث:1519،ط:دارالغرب الاسلامی)
عن علي بن أبي طالب قال عق رسول الله ﷺ عن الحسن بشاة، وقال: يا فاطمة احلقي رأسه، وتصدقي بزنة شعره فضة. قال: فوزنته فكان وزنه درهما أو بعض درهم.


المجموع شرح المهذب» (8/ 429 ،ط: إدارة الطباعة المنيرية)
السنة أن يعق عن الغلام شاتان وعن الجارية شاة فإن عق عن الغلام ‌شاة ‌حصل ‌أصل ‌السنة.

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح» (7/ 2689،ط:دارالفكر)
وأما الغلام فيحتمل أن يكون أقل الندب في حقه عقيقة واحدة وكماله ثنتان، والحديث يحتمل أنه لبيان الجواز في الاكتفاء بالأقل.

سبل السلام شرح بلوغ المرام» (7/ 349 ،ط: دار ابن الجوزي)
يجوز أنه صلى الله عليه وسلم ذبح عن الذكر ‌كبشا ‌لبيان ‌أنه ‌يجزئ وذبح الاثنين مستحب.

الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي: (4/ 2747،ط: دار الفكر)
وتتحقق السنة ‌بشاة ‌عن ‌الغلام، وشاة عن الأنثى، لفعل النبي صلى الله عليه وسلم المتقدم عن الحسن والحسين.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 196کی تصدیق کریں
89
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میت کی طرف سے عقیقہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • لڑکے کی پیدائش پر عقیقے میں ایک بکرا ذبح کرنا

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات