کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر مسجد میں کسی فری میڈیکل کیمپ کا اعلان کیا جائے تو آیا یہ جائز ہے یا نہیں؟
واضح رہے کہ مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کو امورِ مسجد کے علاوہ استعمال کرنا جائز نہیں، لہٰذا مسجد کے مائیک پر فری میڈیکل کیمپ، یا دیگر غیر ضروری اعلانات کرنا مناسب نہیں، اس مقصد کے لیے مسجد کے منتظمین کو چاہیے کہ کوئی مناسب اور مؤثر متبادل طریقہ اختیار کریں۔
*صحيح مسلم:(82/2،رقم الحديث:568،ط: دار طوق النجاة)*
حدثنا أبو الطاهر أحمد بن عمرو حدثنا ابن وهب عن حيوة عن محمد بن عبد الرحمن عن أبي عبد الله مولى شداد بن الهاد أنه سمع أبا هريرة يقول: قال رسول الله ﷺ: من سمع رجلا ينشد ضالة في المسجد فليقل: لا ردها الله عليك فإن المساجد لم تبن لهذا.
*رد المحتار:(660/1،ط: دار الفکر)*
(قوله وإنشاد ضالة) هي الشيء الضائع وإنشادها السؤال عنها. وفي الحديث «إذا رأيتم من ينشد ضالة في المسجد فقولوا لا ردها الله عليك.