اگر کسی نے یہ نذر مانی کہ اگر میرا فلاں کام ہوگیا تو روزہ رکھوں گا اب اس کا وہ کام ہوگیا تو کیا کسی اور سے روزہ رکھوا سکتا ہے ؟
الجواب باسم ملہم الصواب
پوچھی گئی صورت میں نذر ماننے والا خود ہی روزہ رکھے گا ،کسی اور سے روزہ نہیں رکھوا سکتا، البتہ اگر خود روزہ نہیں رکھ سکتا تو کفارہ دینا لازم ہوگا اور نذر کا کفارہ قسم کے کفارہ کی طرح ہے ۔
دلائل :
القرآن الکریم :[الحج22: 29]
وَلۡيُوفُواْ نُذُورَهُمۡ ۔
صحيح مسلم: رقم الحديث :( 13 - (1645) ،ط: دار طوق النجاة)
عن عقبة بن عامرعن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: كفارة النذر، كفارة اليمين.
الهندية: (2/ 65، ط:دارالفكر)
من نذر نذرا مطلقا فعليه الوفاء به كذا في الهداية.
المبسوط للسرخسي :(8/ 136، ط :دارالمعرفة )
ووجه قوله الآخر قوله: النذر يمين وكفارته كفارة اليمين.
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
سیف اللہ خالد
متخصص جامعہ دارالعلوم حنفیہ ، کراچی