لباس کے آداب و احکام

شارٹس پہننے اور اس کی خرید و فروخت کا حکم

فتوی نمبر :
112
| تاریخ :
0000-00-00
آداب / آداب زندگی / لباس کے آداب و احکام

شارٹس پہننے اور اس کی خرید و فروخت کا حکم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ایک مسئلہ کا جواب درکار ہے آج کل جو مرد حضرات عام حالات میں شارٹس پہنتے ہے اس کا پہننا کیسا ہے اور اگر کوئی دوکان دار شارٹس کا کام کرتا ہے تو اس کا یہ کام کرنا کیسا ہوگا ؟
ہر قسم کے شارٹس کی وضاحت فرما دیں گھٹنوں سے اوپر اور نیچے کی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

الجواب باسم ملہم الصواب

واضح رہے کہ مردوں کے لیے شرعی طور پر ستر کی حدود ناف سے لے کر گھٹنے تک ہے۔ ان اعضا کو ظاہر کرنا شرعاً ناجائز اور گناہ ہے، لہذا اگر کوئی مرد ایسے شارٹس پہنتا ہے، جو گھٹنوں سے اوپر ہوں اور رانیں نظر آرہی ہوں تو ایسا لباس پہننا شرعاً ناجائز اور حرام ہے اور ایسے شارٹس کی خریدوفروخت بھی جائز نہیں،کیونکہ یہ معصیت (گناہ) پر تعاون کے زمرے میں آتا ہے۔
اگر شارٹس گھٹنوں سے نیچے ہوں اور ناف سے گھٹنے تک کا حصہ مکمل طور پر چھپا ہو، تو عذر یا ضرورت کی حالت (مثلاً کھیل کود یا سخت گرمی وغیرہ)میں ایسے شارٹس کے پہننے کی گنجائش ہے، مگر عام حالات میں شرم و حیا اور اسلامی تہذیب کے خلاف ہونے کی وجہ سے اس سے اجتناب بہتر اور اولیٰ ہے، البتہ ایسے شارٹس کے خریدوفروخت کی گنجائش ہے۔

حوالہ جات

دلائل:

القرآن الکریم:(المائدة 5: 2)
ولا تعاونو على الاثم والعدوان۔۔۔۔ الخ.

البناية شرح الهداية:(121/2، ط:دارالفكر)
(وعورة الرجل ما تحت السرة إلى الركبة) ش: سميت العورة عورة لقبح ظهورها، ومنه الكلمة العوراء وهي القبيحة. وعور العين نقص وعيب فيها.

الدر المختار:(654/1،ط:دارالفکر)
فإذا ثبت كراهة لبسها للتختم ثبت كراهة بيعها وصيغها لما فيه من الاعانة على ما لا يجوز، وكل ما أدى إلى ما لا يجوز لا يجوز.
وتمامه في شرح الوهبانيةلان الفضة تنته (وكره إلباس الصبي ذهبا أو حريرا).

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ(نعمان بن ثابت) اورنگی ٹاؤن، کراچی

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 112کی تصدیق کریں
32
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • جوتے اور کپڑےچھ ماہ تک بغیر استعمال کے رکھنے سے گھر میں نحوست کاآنا

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • دس محرم کو سرمہ لگانا*

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • گھڑی کونسے ہاتھ میں پہننا بہتر ہے

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • بر قعے کا رنگ

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • کالا لباس پہننے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • مرد کے لیےبوسکی کپڑا پہننا

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • گھڑی کونسے ہاتھ میں پہننا بہتر ہے

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • شارٹس پہننے اور اس کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • عمامہ کے رنگ

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • کالا لباس پہننے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات