عقوبات / کفارات / نماز کا کفارہ

نمازوں کا فدیہ

فتوی نمبر : 668 0000-00-00 180 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت کا انتقال اس حال میں ہوا کہ وہ صاحب فراش تھی۔ آٹھ سال تک نہ نماز پڑھ سکتی تھی اور نہ روزہ رکھ سکتی تھی ۔ اب ان آٹھ سالوں کا فدیہ کیا ہوگا اور کس تاریخ سے ادا کیا جائے گا ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ پوچھی گئی صورت میں اگر مرحومہ نے فدیہ دینے کی وصیت کی ہے تو ورثاء پر لازم ہے کہ اس کے ترکے کےایک تہائی سےاس کی قضانمازوں اور روزوں کا فدیہ ادا کریں، اگر ایک تہائی ترکے میں سے تمام قضا نمازوں یا روزوں کا فدیہ ادا ہوجائے تو بہتر، ورنہ جتنی قضا نمازوں یا روزوں کا فدیہ ادا ہوجائے وہ ادا کیا جائے ،ایک تہائی سے زائد سے فدیہ ادا کرنا واجب نہیں ہوگا۔ ایک نماز اور روزے کا فدیہ پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت ہے اور روزانہ وتر سمیت چھ نمازیں ہیں تو ایک دن کی نمازوں کے فدیے بھی چھ ہوئے، اس اعتبار سے آٹھ سالوں کی نمازوں اور روزوں کا حساب لگا کرفدیے ادا کیے جائیں ۔

الدرالمختار مع ردالمحتار:(2/ 72،ط:دارالفكر) (ولو مات ‌وعليه ‌صلوات فائتة وأوصى بالكفارة يعطى لكل صلاة نصف صاع من بر) كالفطرة (وكذا حكم الوتر) والصوم... (قوله وإنما يعطي من ثلث ماله) أي فلو زادت الوصية على الثلث لا يلزم الولي إخراج الزائد إلا بإجازة الورثة. الهندية:(1/ 125،ط:دارالفكر) في التتارخانية إذا ‌مات ‌الرجل ‌وعليه صلوات فائتة فأوصى بأن تعطى كفارة صلواته يعطى لكل صلاة نصف صاع من بر وللوتر نصف صاع ولصوم يوم نصف صاع من ثلث ماله وإن لم يترك مالا يستقرض ورثته نصف صاع ويدفع إلى مسكين ثم يتصدق المسكين على بعض ورثته ثم يتصدق ثم وثم حتى يتم لكل صلاة ما ذكرنا، كذا في الخلاصة.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نذر كا پورا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کی طرف سے قضا شدہ نمازوں کا فدیہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کل مال کی وصیت اور قضا نمازوں کی تعداد معلوم نہ ہونے کی صورت میں فدیہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غلطی سے بیٹے کو قتل کرنے کی صورت میں کفارہ اور دیت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بغیر نیت کے نذر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غلطی سے قرآن کریم گرجانے کی صورت میں کفارے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچہ کے ماں یا باپ کے نیچے دب کر مرنے کا شک ہو تو کفارے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نمازوں کا فدیہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نمازوں کے فدیہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خد ا کی قسم میں ان پیسوں کو ہاتھ نہیں لگاؤں گا کہنے کا حکم