معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / جھوٹ اور فریب

جعلی نوٹ دھوکہ سے خرچ کرنے کا حکم

فتوی نمبر : 2936 0000-00-00 4 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب ! میرے پاس کہیں سے 500 روپے کا ایک جعلی نوٹ آیا ،میں نے اس سے خریداری کی، اور دکاندار کو پتہ نہیں چلا کہ نوٹ جعلی ہے ،کیا یہ غلط ہے؟ یاد رہے کہ نوٹ جیسے میرے پاس آیا تھا ویسے ہی میں نے آگے چلا دیا ،اگر غلط ہو تو اب کیا کروں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ یہ جانتے ہوئے کہ نوٹ جعلی ہے ،پھر بھی اس سے خریداری کرنا دھوکہ اور فریب ہے، جو کہ شرعا جائز نہیں، آپ نے اس دکاندار سے جتنی رقم کی خریداری کی ہے ،اتنے ہی پیسے اس دکاندار کو کسی طریقے سے واپس کر دیں۔

صحيح مسلم: (1/ 69، رقم الحديث : 164 - (101)، ط: دار طوق النجاة ) عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: من حمل علينا السلاح فليس منا، ومن غشنا فليس منا. صحيح البخاري: (2/ 732، رقم الحديث : 1973، ط: دار طوق النجاة) عن عبد الله بن الحارث: رفعه إلى حكيم بن حزام رضي الله عنه قال:قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: (‌البيعان ‌بالخيار ما لم يتفرقا، أو قال: حتى يتفرقا، فإن صدقا وبينا بورك لهما في بيعهما، وإن كتما وكذبا محقت بركة بيعهما). البحر الرائق شرح كنز الدقائق: (6/ 38، ط: دارالكتاب الاسلامي) كتمان ‌عيب ‌السلعة ‌حرام وفي البزازية وفي الفتاوى إذا باع سلعة معيبة عليه البيان وإن لم يبين قال بعض مشايخنا يفسق وترد شهادته قال الصدر لا نأخذ به. اهـ. وقيده في الخلاصة بأن يعلم به. الهندية: (5/ 367، ط: دارالفكر) رد ‌العدليات ‌من ‌له بصارة على أنها زيف فليس له أن يدفع إلى من يأخذها مكان الجيدة لأنه تلبيس وغدر كذا في القنية.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مال میں نقص چھپانے پر فروخت کاشرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چرس پینے اور وعدہ خلافی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جھوٹی بولی لگا کر قیمت بڑھانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چائناکےمال کو یو اے ای کامال کہہ کر فروخت کرنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دکان دلانے کا وعدہ کر کے وعدہ پورا نہ کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جعلی نوٹ دھوکہ سے خرچ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچوں کو چوسنی دینے حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دھوکہ، ملاوٹ یا عیب چھپا کر چیز بیچنے کا حکم