کیا فرماتے ہیں مفتیان گرامی اس مسئلے کے بارے میں جانور کو ذبح کرتے وقت قبلہ رخ کرنا ضروری ہے اور ذبح کرتے وقت کوئی بسم اللہ، اللہ اکبر کہنا بھول جائے تو کیا حکم ہے؟
واضح رہے کہ جانور کو ذبح کرتے وقت قبلہ رخ کرنا سنت ہے، قبلہ رخ نہ ہونے کی صورت میں بھی جانور حلال ہوگا نیز جانور کو ذبح کرتے وقت بسم اللہ ،اللہ اکبر پڑھنا بھول گیا، تو بھی یہ جانور حلال ہوگا،البتہ جان بوجھ کربسم اللہ چھوڑنے سے جانور حلال نہیں ہوگا۔
الهندية: (5/ 288، ط: دارالفكر) ولا تحل ذبيحة تارك التسمية عمدا، وإن تركها ناسيا تحل والمسلم والكتابي في ترك التسمية سواء، كذا في الكافي. العناية شرح الهداية: (9/ 489، ط: دارالفكر) قال (وإن ترك الذابح التسمية إلخ) إن ترك الذابح التسمية عند الذبح اختياريا كان أو اضطراريا عامدا كان أو ناسيا: