معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / عقیقہ

عقیقہ کی سنت جانور ذبح کرنے سے ادا ہوگی

فتوی نمبر : 1893 0000-00-00 69 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے اپنے بچے کا عقیقہ کرتے ہوئے جانور ذبح نہیں کیا بلکہ بریانی کی دیگیں پکوا کر تقسیم کر دی اب پوچھنا یہ ہے کہ اس کے عقیقہ کی سنت ادا ہو گئی ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ بچے کی پیدائش پر عقیقہ کرنا سنت اور مستحب عمل ہے اور عقیقہ کی سنت تب ادا ہوگی جب جانور ذبح کیا جائے۔محض کھانا پکا کر کھلانے سے یا گوشت خرید کر تقسیم کرنے سے عقیقہ کی سنت ادا نہیں ہوگی ،البتہ نفلی صدقہ اور خیرات کا ثواب مل جائے گا۔

سنن الترمذي: (3/ 181، رقم الحديث : 1522، ط: دار الغرب الإسلامي ) عن سمرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الغلام ‌مرتهن بعقيقته، يذبح عنه يوم السابع، ويسمى، ويحلق رأسه. الشامية : (6/ 336، ط: دارالفكر) يستحب لمن ولد له ولد أن يسميه يوم أسبوعه ويحلق رأسه ويتصدق عند الأئمة الثلاثة بزنة شعره فضة أو ذهبا ‌ثم ‌يعق ‌عند الحلق عقيقة إباحة على ما في الجامع المحبوبي، أو تطوعا على ما في شرح الطحاوي، وهي شاة تصلح للأضحية تذبح للذكر والأنثى سواء فرق لحمها نيئا أو طبخه بحموضة أو بدونها مع كسر عظمها أو لا واتخاذ دعوة أو لا، وبه قال مالك. وسنها الشافعي وأحمد سنة مؤكدة شاتان عن الغلام وشاة عن الجارية غرر الأفكار ملخصا، والله تعالى أعلم. الهندية: (5/ 362، ط: دارالفكر) ‌العقيقة ‌عن ‌الغلام وعن الجارية وهي ذبح شاة في سابع الولادة وضيافة الناس وحلق شعره مباحة لا سنة ولا واجبة كذا في الوجيز للكردري. بدائع الصنائع : (5/ 66، ط: دارالكتب العلمية ) (ومنها) أن لا يقوم غيرها مقامها ‌حتى ‌لو ‌تصدق بعين الشاة أو قيمتها في الوقت لا يجزيه عن الأضحية؛ لأن الوجوب تعلق بالإراقة والأصل أن الوجوب إذا تعلق بفعل معين أنه لا يقوم غيره مقامه كما في الصلاة والصوم وغيرهما.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عقیقہ کے جانور کا دودھ استعمال کرنے حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچے کے مرنے کے بعد اس کا عقیقہ کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کے جانور میں ایک حصہ عقیقہ کے لیے مخصوص کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بڑے جانور میں عقیقہ کے حصے کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بڑے جانور کے ایک حصے میں قربانی و عقیقہ دونوں کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچے کے مرنے کے بعد اس کا عقیقہ کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عقیقہ کے جانور کی عمر
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عقیقہ کی سنت جانور ذبح کرنے سے ادا ہوگی
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جس بچے کا عقیقہ نہ کیا گیا ہو کیا وہ بھی آخرت میں والدین کی سفارش کرے گا؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچے کے مرنے کے بعد اس کا عقیقہ کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عقیقہ کے جانور میں نفلی صدقہ کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جس بچے کا عقیقہ نہ کیا گیا ہو کیا وہ بھی آخرت میں والدین کی سفارش کرے گا؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عقیقہ کا سنت طریقہ اور مدرسے میں عقیقہ کا بکرا دینا