معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / عقیقہ

بچے کا عقیقہ 25،20 دن گزرنے کے بعد کون سے دن کیا جائے

فتوی نمبر : 3148 0000-00-00 48 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ بچے کی پیدائش کو اگر 20، 25 دن گزر جائیں تو عقیقہ اسی دن کرنا ہے جس دن بچہ پیدا ہوا یا کسی بھی دن کر سکتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ عقیقہ کا مسنون وقت یہ ہے کہ پیدائش کے ساتویں دن کرے، اگر ساتویں دن نہ کرسکے تو چودھویں (14) دن، ورنہ اکیسویں (21) دن کرلے، اس کے بعد عقیقہ کرنا مباح ہے، اگر کرلیا تو ادا ہوجائےگا، لیکن وقت مستحب کی فضیلت حاصل نہیں ہوگی، لہذا پوچھی گئی صورت میں اگر اکیسویں (21) دن بھی عقیقہ نہیں کیا تو پھر جس دن چاہے عقیقہ کرسکتے ہیں، تاہم پھر بھی افضل یہ ہےکہ پیدائش کے دن کے حساب سے ساتویں دن کرے۔ ساتوین دن کےحساب کا آسان طریقہ یہ ہے کہ جس دن بچہ پیدا ہو، اس سے ایک دن پہلے عقیقہ کریں، مثلاً اگر بچہ ہفتہ کے دن پیدا ہوا ہے تو جمعہ کو عقیقہ کریں اور اگر جمعہ کو بچہ پیدا ہوا تو جمعرات کو کریں، اس طرح جب بھی عقیقہ کیا جائے گا، وہ ساتواں دن ہوگا۔

صحیح البخاری:(،رقم الحدیث:5471 ط: دارطوق النجاة) عن محمد بن سيرين: حدثنا سلمان بن عامر الضبي قال: سمعت رسول اللهﷺ يقول: مع الغلام عقيقة، فأهريقوا عنه دما وأميطوا عنه الأذى. سنن الترمذي: (رقم الحديث:1513،ط:دارالغرب الاسلامی) حدثنا يحيى بن خلف البصري، قال: حدثنا بشر بن المفضل، قال: أخبرنا عبد الله بن عثمان بن خثيم ، عن يوسف بن ماهك «أنهم دخلوا على حفصة بنت عبد الرحمن فسألوها عن العقيقة» فأخبرتهم أن عائشة أخبرتها، أن رسول الله ﷺ أمرهم عن الغلام شاتان مكافئتان، وعن الجارية شاة. عمدۃالقاری:(88/21،ط،داراحیاء التراث العربی) قال: والعمل على هذا عند أهل العلم يستحبون أن يذبح عن الغلام العقيقة يوم السابع. فإن لم يتهيأ يوم السابع فيوم الرابع عشر، فإن لم يتهيأ عق عنه يوم إحدى وعشرين.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عقیقہ کے جانور کا دودھ استعمال کرنے حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچے کے مرنے کے بعد اس کا عقیقہ کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کے جانور میں ایک حصہ عقیقہ کے لیے مخصوص کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بڑے جانور میں عقیقہ کے حصے کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بڑے جانور کے ایک حصے میں قربانی و عقیقہ دونوں کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچے کے مرنے کے بعد اس کا عقیقہ کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عقیقہ کے جانور کی عمر
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عقیقہ کی سنت جانور ذبح کرنے سے ادا ہوگی
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جس بچے کا عقیقہ نہ کیا گیا ہو کیا وہ بھی آخرت میں والدین کی سفارش کرے گا؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مغرب کے بعد پیدا ہونے والے بچے کا عقیقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچے کے مرنے کے بعد اس کا عقیقہ کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عقیقہ کے جانور میں نفلی صدقہ کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جس بچے کا عقیقہ نہ کیا گیا ہو کیا وہ بھی آخرت میں والدین کی سفارش کرے گا؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عقیقہ کا سنت طریقہ اور مدرسے میں عقیقہ کا بکرا دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچے کا عقیقہ 25،20 دن گزرنے کے بعد کون سے دن کیا جائے