اذان و اقامت

تراویح میں امام آیت سجدہ بھول تو مقتدی کے لقمہ دینے کا حکم

فتوی نمبر :
941
عبادات / نماز / اذان و اقامت

تراویح میں امام آیت سجدہ بھول تو مقتدی کے لقمہ دینے کا حکم

نماز تراویح میں امام آیت سجدہ سے آگے نکل جائے تو کیا مقتدی لقمہ دے کر اسے یاد دلا سکتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

نمازِ تراویح یا کسی بھی جماعت کی نماز میں اگر امام آیتِ سجدہ پڑھ کر آگے بڑھ گیا اور سجدہ نہیں کیا، تو مقتدی کے لیے جائز ہے کہ لقمہ دے کر امام کو یاد دلائے تاکہ وہ سجدہ تلاوت ادا کرلے۔

حوالہ جات

*الهندية:(99/1 ،ط: دارالفکر)*
ولو عرض للإمام شيء فسبح المأموم لا بأس به لأن القصد به إصلاح الصلاة.

*رد المحتار:(406/1،ط: دارالفکر)*
قال التسبيح للرجال، والتصفيق للنساء فلا يحسن أن يسمعها الرجل.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
34
فتوی نمبر 941کی تصدیق کریں