ثواب والے اعمال

مسجد میں داخل ہونے کے بعد صف میں موجود لوگوں کو سلام کرنا

فتوی نمبر :
802
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نوافل عبادات / ثواب والے اعمال

مسجد میں داخل ہونے کے بعد صف میں موجود لوگوں کو سلام کرنا

مفتی صاحب !
مسجد کے اندر صف میں لوگ ذکر میں کوئی نوافل میں، کوئی نماز کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں، انہیں السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ کہنا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ مسجد میں داخل ہونے کے بعد صف میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو سلام کرنا جائز ہے، بشرطیکہ وہ نماز، تلاوت یا کسی دوسری عبادت میں مشغول نہ ہوں، کسی عبادت میں مشغول شخص کو سلام نہ کیا جائے، ذکر و اذکار میں مشغول شخص کو سلام کرنا مکروہ ہے ۔

حوالہ جات

*الشامية:(616/1،ط: دارالفكر)*
(قوله ذاكر) فسره بعضهم بالواعظ لأنه يذكر الله تعالى ويذكر الناس به؛ والظاهر أنه أعم، فيكره السلام على مشتغل بذكر الله تعالى بأي وجه كان رحمتي

*الهندية:(325/5،ط: دارالفكر)*
السلام تحية الزائرين، والذين جلسوا في المسجد للقراءة والتسبيح أو لانتظار الصلاة ما جلسوا فيه لدخول الزائرين عليهم فليس هذا أوان السلام فلا يسلم عليهم، ولهذا قالوا: لو سلم عليهم الداخل وسعهم أن لا يجيبوه، كذا في القنية.
يكره السلام عند قراءة القرآن جهرا، وكذا عند مذاكرة العلم، وعند الأذان والإقامة، والصحيح أنه لا يرد في هذه المواضع أيضا، كذا في الغياثية.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 802کی تصدیق کریں
6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میت کے ذمہ نمازوں اور روزوں کا فدیہ

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • مسجد میں داخل ہونے کے بعد صف میں موجود لوگوں کو سلام کرنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات