خلع

عدالت کی طرف سے ملنے والی خلع اور فسخ نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
717
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / خلع

عدالت کی طرف سے ملنے والی خلع اور فسخ نکاح کا حکم

السلام و علیکم !
مفتی صاحب میرا نام حمیرہ عبد الکریم ہے میری شادی 30 اگست 2019 میں عثمان غنی سے ہوئی تھی ۔ اور وہ سرکاری ملازم تھے ۔ شادی سے پہلے ہمیں یہ بات معلوم نہیں تھی کہ وہ شراب پیتے اور بیچتے ہیں ۔ شادی کے بعد ہمیں -معلوم ہوا کے وہ غیر شرعی کاموں میں مبتلا ہیں میں نے انهیں ان غیر شرعی کاموں سے روکنے کی بہت کوشش کی اس کے باوجود وہ شراب کا کاروبار کرتے رہے اور پیتے رہے۔ جب میں انھیں روکتی تو وہ مجھے چھوڑ دینے کی دھمکیاں دیتے اور مارنے پیٹنے بھی لگ جاتے ۔ مجھے نہ . مجھے نماز اور قرآن پڑھنے سے روکتے تو میں ان تمام حالات سے پریشان ہو کر عدالت سے خلع کی درخواست کی تو میرے شوہر نے عدالت میں خلع پر سائن کرنے سے انکار کر دیا تو میرے شوہر کے سائن کے بغیر ہی میری خلع عدالت نے کردی ۔ میری خلع عدالت میں 24 ستمبر 2024 میں ہوئی اور میں نے طلاق کی عدت پوری گزاری۔ اب میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ کیا میری خلع شرعی طور پر ہو چکی ہے یا نہیں ؟ اور میں دوسری شادی کر سکتی ہوں یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پوچھی گئی صورت میں شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالت کی طرف سے ملنے والی خلع باطل ہے، لہذاجب تک شوہر کی رضامندی نہ ہو تب تک دوسری جگہ نکاح کرنا جائز نہیں اور اگر آپ واقعۃ شوہر کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی تو آپ عدالت میں فسخ نکاح کادعوی دائر کرسکتی ہیں ۔

حوالہ جات

*المبسوط للسرخسي:(6 /173،ط:دارالمعرفہ)*
"(قال) : والخلع جائز عند السلطان وغيره؛ لأنه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود، وهو بمنزلة الطلاق بعوض، وللزوج ولاية إيقاع الطلاق، ولها ولاية التزام العوض، فلا معنى لاشتراط حضرة السلطان في هذا العقد."

*أحكام الأحوال الشخصية في الشريعة الإسلامية (ص:165،ط:دار الکتب المصریة)*
وأما القاضي فلا يطلق الزوجة بناء على طلبها إلا في خمس حالات: التطليق لعدم الإنفاق، والتطليق للعيب و التطليق للضرر، والتطليق لغيبة الزوج بلا عذر، والتطليق لحبسه.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 717کی تصدیق کریں
9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع نامہ میں پر دستخط کرنے سے خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع سے واقع ہونے والا طلاق

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالت کی طرف سے ملنے والی خلع اور فسخ نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات