سوال یہ ہے کہ ہمارے بیوی ابھی بے نمازی ہے ہم چاہتے ہیں کہ جب وہ نماز ی ہوجائے تو ہم بچے پیدا کریں اس سے پہلے نہیں ،
اب پوچھنا یہ ہے کہ ایسا کوئی طریقہ جس سے بچہ نہ ہو وہ چیزاستعمال کی جاسکتی ہے ؟
آپ اپنی بیوی کو نماز پڑھنے کی ترغیب دیں اور نماز نہ پڑھنے کی وعیدیں بھی سنائیں تاہم یہ کوئی ایسی وجہ نہیں ہے جو مانع حمل ہو آپ بلا وجہ حمل کو روکنے والے اشیاء کا استعمال نہ کریں تو بہتر ہے ۔
الدرالمختار: (3/ 175،ط:دارالفکر)
«(والإذن في العزل) وهو الإنزال خارج الفرج (لمولى الأمة لا لها) لأن الولد حقه، وهو يفيد التقييد بالبالغة وكذا الحرة نهر.(ويعزل عن الحرة) وكذا المكاتبة نهر بحثا (بإذنها) لكن في الخانية أنه يباح في زماننا لفساده قال الكمال: فليعتبر عذرا مسقطا لإذنها، وقالوا يباح إسقاط الولد قبل أربعة أشهر ولو بلا إذن الزوج (وعن أمته بغير إذنها) بلا كراهة، فإن ظهر بها حبل حل نفيه إن لم يعد قبل بول.