جرائم و کبائر

اور ماوا کی وجہ سے مرنے والے کا حکم

فتوی نمبر :
689
| تاریخ :
0000-00-00
عقوبات / حدود و سزا / جرائم و کبائر

اور ماوا کی وجہ سے مرنے والے کا حکم

السلام علیکم !
میرا سوال ہے ماوا، گٹکا کھانے کی وجہ سے بہت تیزی سے کراچی میں منہ کا کینسر (Mouth cancer) ہو رہا ہے، اس میں انسان کی زندگی بچنے کا صرف 10 فیصد چانس ہوتا ہے اور ماوا، گٹکا ہر انسان جان بوجھ کر کھا رہا ہے، اگر اس کی وجہ سے وہ مرجاتا ہے تو کیا اس کی موت حرام موت ہو گی؟ رہنمائی فرمائیں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اللہ تعالی نے انسان کو پاکیزہ چیزیں کھانے کا حکم دیا ہے، ایسی چیزوں سے اللہ تعالی نے منع فرمایا ہے جو نقصان دینے والی ہوں۔
خودکشی اس فعل کو کہا جاتا ہے، جس میں انسان جان بوجھ کر اپنی جان لینے کی نیت کرے۔ گٹکا یا ماوا کھانے والے کی نیت اپنی جان لینا نہیں ہوتی، اس لیے یہ خودکشی کے حکم میں داخل نہیں اور اسے حرام موت نہیں کہا جا سکتا، البتہ چونکہ یہ عادت جان لیوا بیماریوں کا سبب بنتی ہے،اس لیے اس سے بچنا نہایت ضروری ہے۔

حوالہ جات

القرآن الکریم: (البقرہ:195:2)*
وَأَنفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ ۛ وَأَحْسِنُوا ۛ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ.

*التفسير المظهري:(215/1،ط: مكتبة الرشيدية)*
وَلا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ قيل الباء زائدة وعبر بالأيدي عن الأنفس وقيل فيه حذف اى لا تلقوا أنفسكم بايديكم يعنى باختياركم والإلقاء طرح الشيء وعدى بالى لتضمن معنى الانتهاء- والقى بيده لا يستعمل الا في الشر إِلَى التَّهْلُكَةِ اى الهلاك- قيل كل شىء يصير عاقبته الى الهلاك فهو التهلكة وقيل التهلكة ما يمكن الاحتراز عنه والهلاك ما لا يمكن الاحتراز عنه.

*تفسير الخازن:(123/1،ط: دار الكتب العلمية)*
ولا تلقوا أنفسكم إلى التهلكة، عبر بالأيدي عن الأنفس، وقيل الباء على أصلها وفي الكلام حذف تقديره: ولا تلقوا أنفسكم بأيديكم إلى التهلكة، كما يقال: أهلك فلان نفسه بيده، إذا تسبب في هلاكها وقيل التهلكة كل شيء تصير عاقبته إلى الهلاك وقيل التهلكة ما يمكن الاحتراز عنه والهلاك ما لا يمكن الاحتراز عنه.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 689کی تصدیق کریں
13
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اور ماوا کی وجہ سے مرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات