ناموں کی تحقیق

حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کا نام

فتوی نمبر :
682
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / ناموں کی تحقیق

حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کا نام

السلام علیکم امید ہے اپ تمام مفتیانِ کرام خیر و عافیت سے ہوں گے۔
بعد ازسلام آپ سے گزارش یہ ہے حضرت موسئ. کلیم اللہ کی والدہ ماجدہ کا صحیح نام کیا ہے؟
مختلف روایات میں مختلف پایا ہے۔
کسی میں یوکابد، کہیں یوحانذ، کہیں یوحانث تو کہیں کچھ لکھا ہے، کوئی پانچ نام میری نظر سے گزرے ہیں، صحیح رہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ جلیل القدر خاتون تھیں، ان کے نام کے بارے میں مختلف اقوال ملتے ہیں، مشہور قول یہ ہے کہ ان کا نام یوخابذ تھا،بعض کے نزدیک ان کا نام محیانہ تھا،دیگر اقوال میں بارخا، بارخت، یارخا بھی ملتے ہیں۔
لیکن سب سے زیادہ مشہور اور معتبر قول یہی ہے کہ ان کا نام یوخابذ تھا۔

حوالہ جات

تفسير الألوسى:(501/8،ط: دارالكتب العلمية)*
واختلف في اسم أمه والمشهور أنه يوحانذ، وفي الإتقان هي محيانة بنت يصهر بن لاوي، وقيل: بارخا وقيل: بازخت وما اشتهر من خاصية فتح الأقفال به بعد رياضة مخصوصة له مما لم نجد فيه أثرا ولعله حديث خرافة.

*تفسير القران الكريم واعرابه وبيانه:(12/7،ط: دار ابن كثير)*
وقد اختلف في اسم أم موسى، فقيل: اسمها: يوحنانذ، وقيل: اسمها: لوخا بنت هاند، بن لاوي بن يعقوب، وقيل: اسمها أيارخا. وقيل: أيارخت. وقيل: بوخابذ. وقيل:يوخابيل. وقيل: غير ذلك، والمشهور: أنه حنّة، والله أعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 682کی تصدیق کریں
10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حُرَیم نام کا معنی اور حکم

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • کوثر نام رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کا نام

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات