قوانین کی خلاف ورزی

لائن کا پانی ذخیرہ کرکے ٹینکر والوں کو فروخت کرنا

فتوی نمبر :
594
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / قوانین کی خلاف ورزی

لائن کا پانی ذخیرہ کرکے ٹینکر والوں کو فروخت کرنا

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کوئی آدمی لائن کا پانی ذخیرہ کرکے بعد میں ٹینکر یا سوزوکی والے کو بیچتا ہے تواس کا کیا حکم ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ پانی کی ایسی ذخیرہ اندوزی کرنا جس سے عام لوگوں کو تکلیف ہو مثلا کسی بڑے موٹر یا مشین کے ذریعے کھینچنا لوگوں کی حق تلفی ہےجو کہ ناجائز ہے ۔ہاں اگر پانی اتنا زیادہ آتا ہو کہ اس کے ذخیرہ اندوزی سے کسی کو کوئی تکلیف نہ ہواور حکومت کی طرف کوئی پابندی بھی نہ ہو تو پھر اس طرح ذخیرہ اندوزی کرنا بھی جائز ہے اور اس کا آگے بیچنا بھی جائز ہے ۔

حوالہ جات

سنن ابن ماجه:(3/ 282 ، رقم الحديث: 2153 ،ط: دار الرسالة العالمية )
عن عمر بن الخطاب، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "‌الجالب ‌مرزوق، والمحتكر ملعون" .

شرح النووي على مسلم:(11/ 43، ط: دار إحياء التراث العربي )
قال أصحابنا ‌الاحتكار ‌المحرم هو الاحتكار في الأقوات خاصة وهو أن يشتري الطعام في وقت الغلاء للتجارة ولا يبيعه في الحال بل يدخره ليغلوا ثمنه فأما إذا جاء من قريته أو اشتراه في وقت الرخص وادخره أو ابتاعه في وقت الغلاء لحاجته إلى أكله أو ابتاعه ليبيعه في وقته فليس باحتكار ولا تحريم فيه .
بدائع الصنائع: (5/ 129، ط: دار الكتب العلمية )
ولأن فيه إضرارا بالعامة فيكره كما ‌يكره ‌الاحتكار.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 594کی تصدیق کریں
13
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحفہ قبول کرنے سے انکار کرنا

    یونیکوڈ   قوانین کی خلاف ورزی 0
  • مخنث سے مصافحہ کا حکم

    یونیکوڈ   قوانین کی خلاف ورزی 0
  • لائن کا پانی ذخیرہ کرکے ٹینکر والوں کو فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قوانین کی خلاف ورزی 0
  • مغرب کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   قوانین کی خلاف ورزی 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات