متفرقات

اسلامیات کی کتابوں کو بغیر وضو کے ہاتھ لگانے کا حکم

فتوی نمبر :
509
| تاریخ :
0000-00-00
آداب / تعلیم و تعلم / متفرقات

اسلامیات کی کتابوں کو بغیر وضو کے ہاتھ لگانے کا حکم

مفتی صاحب ہمارے اسکول کے نصاب میں شامل اسلامیات کی کتابوں میں قرآن کریم کی آیات اور احادیث موجود ہوتی ہےبعض اوقات طلبہ یا اساتذہ کا وضو نہیں ہوتا اور وہ ان کتابوں کو ہاتھ لگا رہے ہوتے ہیں کیا یہ درست ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ادب کا تقاضا تو یہی ہے کہ ان کتابوں کو باوضو ہاتھ لگائیں، تاہم اگر وضو نہ ہو توجہاں قرآن کریم کی آیات اور احادیث لکھی ہوئی ہیں،اس جگہ کے علاوہ باقی کتاب کو ہاتھ لگاسکتے ہیں ۔

حوالہ جات

البحر الرائق شرح كنز الدقائق :(1/ 211، ط: دار الكتاب الإسلامي )
لا يجوز ‌مس ‌المصحف ‌كله المكتوب وغيره بخلاف غيره فإنه لا يمنع إلا مس المكتوب .

الشامية :(1/ 293، ط:دارالفكر)
(قوله ومسه) أي القرآن ولو في لوح أو درهم أو حائط، لكن لا يمنع إلا ‌من ‌مس ‌المكتوب، بخلاف المصحف فلا يجوز مس الجلد وموضع البياض منه.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 509کی تصدیق کریں
14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اسلامیات کی کتابوں کو بغیر وضو کے ہاتھ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   متفرقات 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات