السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ اگر جماع کے دوران آذان ہوجائے تو جماع سے رک جائے یا برقرار رکھیں رھنمائی فرمائیں
شریعتِ مطہرہ میں میاں بیوی کے درمیان ہمبستری کے لیے کوئی مخصوص وقت مقرر نہیں کیا گیا، بلکہ سال کے تمام اوقات میں ہمبستری کی اجازت ہے، سوائے ان اوقات اور حالتوں کے جن میں شرعاً ممانعت وارد ہوئی ہے، مثلاً روزے کی حالت میں طلوعِ فجر سے غروبِ آفتاب تک، نیز عورت کے ایامِ حیض و نفاس اور حالتِ احرام میں، لہٰذا اگر میاں بیوی ہمبستری میں مشغول ہوں اور اسی دوران اذان شروع ہوجائے تو محض اذان کے وقت ہمبستری جاری رکھنے کی وجہ سے وہ گناہ گار نہیں ہوں گے، کیونکہ اذان کے دوران ہمبستری کرنا شرعاً ممنوع نہیں ہے، تاہم بہتر اور ادب کے تقاضے کے مطابق یہ ہے کہ ہمبستری کے لیے ایسے وقت کا انتخاب کیا جائے جس میں اذان کا وقت نہ آتا ہو، تاکہ اذان کا احترام بھی ملحوظ رہے۔
القرآن الکریم:(البقرة: 222:2) ﴿وَيَسْـَٔلُوْنَكَ عَنِ الْمَحِيْضِؕ قُلْ هُوَ أَذًىۙ فَاعْتَزِلُوا النِّسَآءَ فِي الْمَحِيْضِۙ وَلَا تَقْرَبُوْهُنَّ حَتّٰى يَطْهُرْنَۚ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ فَأْتُوْهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللّٰهُؕ﴾ البحر الرائق:(38/4،ط:دار الكتاب الإسلامي) ولو جامع عامدا قبل الفجر، وطلع الفجر وجب النزع في الحال فإن حرك نفسه قضى، وكفر كما لو حرك بعد التذكر في الأولى كذا في البزازية وغيرها من الصوم