کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک کمرہ ہے جس میں قران پاک اور کچھ دینی کتب بھی موجود ہے تو کیا اس کمرے میں اپنے بیوی کے ساتھ جمع کر سکتا ہوں ؟
واضح رہے کہ ایسے کمرے میں جہاں قرآن کریم یا دیگر اسلامی کتابیں موجود ہوں اپنی بیوی کے ساتھ جماع کرناجائز ہے، البتہ اس بات کا خیال رہے کہ جماع کے دوران قرآن کریم اور دیگر اسلامی کتابوں پر کوئی کپڑا وغیرہ ڈال کر ان کو چھپا دیں ۔
الشامية : (6/ 423، ط: دارالفكر) لا بأس بالجماع في بيت فيه مصحف للبلوى. الهندية: (5/ 322، ط: دارالفكر) يجوز قربان المرأة في بيت فيه مصحف مستور، كذا في القنية.