تلاوت و قراءت

فرض نماز میں قرأت فاتحہ کا حکم

فتوی نمبر :
1
| تاریخ :
2025-03-26
عبادات / نماز / تلاوت و قراءت

فرض نماز میں قرأت فاتحہ کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کے فرض نماز کے اندر سورہ فاتحہ کی قرأت کرنا واجب ہے فرض ہے یا سنت ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

فرض نماز کی ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کی قراءت کرنا واجب ہے، فرض نہیں۔ اگر کوئی شخص سورۂ فاتحہ نہ پڑھے لیکن قرآن کی کوئی اور آیت پڑھ لے، تو نماز ہو جائے گی لیکن ترکِ واجب کی وجہ سے مکروہِ تحریمی ہوگی اور سجدۂ سہو واجب ہوگا۔

حوالہ جات

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

> فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ
(سورہ مزمل: 20)
ترجمہ: پس قرآن میں سے جو آسان ہو، وہ پڑھ لیا کرو۔

امام سرخسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

> "وَالفَاتِحَةُ فِيْ حَقِّ الْمُصَلِّيْ وَاجِبَةٌ لَا فَرْضٌ، لِأَنَّهُ لَا يَتَوَقَّفُ عَلَيْهَا صِحَّةُ الصَّلَاةِ."
(المبسوط، جلد 1، صفحہ 16)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 1کی تصدیق کریں
42
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فرض نماز میں قرأت فاتحہ کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات