معاملات / احکام طلاق / رجوع طلاق

طلاق رجعی کی عدت میں رجوع نہ کرنے کی صورت میں رجعی کا بائن میں تبدیل ہونے کا حکم

فتوی نمبر : 3535 0000-00-00 20 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

اگر شوہر نے اپنی بیوی کو ایک طلاقِ رجعی دی، پھر عدت کے دوران رجوع نہیں کیا اور عورت کی تین ماہواریاں گزر گئیں، تو عدت مکمل ہونے پر طلاقِ رجعی طلاقِ بائن میں تبدیل ہو جائے گی؟ اس کے بعد عورت کا کسی دوسرے شخص سے نکاح کرنا شرعا درست ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر شوہر نے عدت کے دوران رجوع نہیں کیا تو عدت گزرنے کے ساتھ نکاح ختم ہوگیا، تاہم یہ طلاق بائن نہیں بلکہ طلاقِ رجعی ہی شمار ہوگی۔ اب عورت عدت مکمل ہونے کے بعد دوسری جگہ نکاح بھی کر سکتی ہے اور پہلے شوہر سے بھی باہمی رضامندی سے نئے مہر اور شرعی گواہوں کی موجودگی میں تجدیدِ نکاح کرکے دوبارہ ازدواجی زندگی گزار سکتی ہے۔ البتہ اگر شوہر نے عدت کے اندر رجوع کر لیا ہوتا تو تجدیدِ نکاح کی ضرورت نہ تھی اور نکاح برقرار رہتا۔ ہر صورت میں شوہر کے پاس آئندہ صرف دو طلاقوں کا اختیار باقی ہوگا۔

الدرالمختار:(409/3،ط: دارالفكر) (وينكح مبانته بما دون الثلاث في العدة وبعدها بالإجماع) ومنع غيره فيها لاشتباه النسب (لا) ينكح (مطلقة) من نكاح صحيح نافذ. بدائع الصنائع:(180/3،ط:دار الكتب العلمية) أما الطلاق الرجعي فالحكم الأصلي له هو نقصان العدد، فأما زوال الملك، وحل الوطء فليس بحكم أصلي له لازم حتى لا يثبت للحال، وإنما يثبت في الثاني بعد انقضاء العدة، فإن طلقها ولم يراجعها بل تركها حتى انقضت عدتها بانت، وهذا عندنا، وعند الشافعي زوال حل الوطء من أحكامه الأصلية؛ حتى لا يحل له وطؤها قبل الرجعة، وإليه مال أبو عبد الله البصري. الهندية:(1/ 470،ط:دارالفکر) وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض كذا في الهداية.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)