السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! میں نے نفلی روزہ رکھا ہے، ہمارے یہاں گرمی بہت زیادہ ہے، کیا میں پانی کے ٹینک میں نہا سکتا ہوں ؟ اس سے روزہ تو نہیں ٹوٹتا؟
روزے کی حالت میں سوئمنگ پول یا نہر اور پانی کے ٹینک میں نہانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، بشرطیکہ پانی منہ یا ناک کے راستے سے حلق کے نیچے نہ اترے، اگر پانی حلق سے نیچے چلا جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا، البتہ صرف قضا لازم ہوگی، کفارہ نہیں، تاہم روزے کی حالت میں ٹینک وغیرہ میں نہانے سے احتیاط کرنی چاہیے۔
الدرالمختار:(419/2،ط: دارالفكر) وكذا لا تكره حجامة وتلفف بثوب مبتل ومضمضة أو استنشاق أو اغتسال للتبرد عند الثاني وبه يفتى شرنبلالية عن البرهان. الشامية:(401/2،ط: دارالفكر) (وإن أفطر خطأ) كأن تمضمض فسبقه الماء أو شرب نائما أو تسحر أو جامع على ظن عدم الفجر. (قوله: وإن أفطر خطأ) شرط جوابه قوله الآتي قضى فقط وهذا شروع في القسم الثاني وهو ما يوجب القضاء دون الكفارة بعد فراغه مما لا يوجب شيئا والمراد بالمخطئ من فسد صومه بفعله المقصود دون قصد الفساد نهر عن الفتح.