عقوبات / کفارات / روزے کا کفارہ

رمضان کے روزے کا کفارہ

فتوی نمبر : 888 0000-00-00 114 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ! اگر کسی شخص نے روزے کی حالت میں اپنی بیوی سے صحبت کر لی، اگر کفارے کے طور پر 10 کلو آٹا کسی کو دے دے تو کیا اس کا کفارہ ادا ہو جائے گا؟ رہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ رمضان المبارک میں روزے کے دوران اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ہمبستری کرے تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا اور اس پر قضا اور کفارہ دونوں لازم ہوں گے۔ قضا کا مطلب ہے کہ اس ایک روزے کے بدلے، ایک دن کا روزہ رکھنا ہوگا۔ جبکہ کفارہ یہ ہے کہ مسلسل، بغیر ناغہ کیے، ساٹھ روزے رکھے، اگر کسی شرعی عذر، مثلاً بیماری یا جسمانی کمزوری کی وجہ سے مسلسل ساٹھ روزے رکھنا ممکن نہ ہو تو اس صورت میں کفارے کے طور پر ساٹھ مسکینوں کو صدقۂ فطر کی مقدار کے برابر گندم یا اس کی قیمت دینا واجب ہوگا۔ صدقۂ فطر کی مقدار تقریباً پونے دو کلو گندم یا اس کی موجودہ قیمت ہے۔ اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ صرف دس کلو آٹا دے دینے سے کفارہ ادا نہیں ہوگا۔

*صحیح البخاری:(رقم الحدیث1936،ط:دار طوق النجاة)* حدثنا أبو اليمان : أخبرنا شعيب ، عن الزهري قال: أخبرني حميد بن عبد الرحمن : أن أبا هريرة رضي الله عنه قال: «بينما نحن جلوس عند النبي ﷺ، إذ جاءه رجل فقال: يا رسول الله، هلكت، قال: ما لك، قال: وقعت على امرأتي وأنا صائم، فقال رسول الله ﷺ: هل تجد رقبة تعتقها، قال: لا، قال: فهل تستطيع أن تصوم شهرين متتابعين، قال: لا، فقال: فهل تجد إطعام ستين مسكينا، قال: لا، قال: فمكث النبي ﷺ، فبينا نحن على ذلك أتي النبي ﷺ بعرق فيها تمر، والعرق المكتل، قال: أين السائل، فقال: أنا، قال: خذها فتصدق به، فقال الرجل: أعلى أفقر مني يا رسول الله؟ فوالله ما بين لابتيها يريد الحرتين أهل بيت أفقر من أهل بيتي. فضحك النبي ﷺ حتى بدت أنيابه، ثم قال: أطعمه أهلك. *الفتاوى الهندية (1/ 205،ط:دارالفکر)* من جامع عمداً في أحد السبيلين فعليه القضاء والكفارة، ولايشترط الإنزال في المحلين، ... وإذا أصبح غير ناو للصوم ثم نوى قبل الزوال ثم أكل فلا كفارة عليه، كذا في الكشف الكبير.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پورے مہینے کے قضا روزوں کا فدیہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فدیہ کے رقم کا مصرف
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رمضان کے روزے کا کفارہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فدیہ کی رقم سے مسجد تعمیر کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کفارے کے روزے کی طاقت نہ رکھنے کی صورت میں فدیہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
روزوں کا فدیہ ادا کرنے کا وقت