اگر لے پالک بچے کے والدین معلوم نہ ہوں تو اس کو کس کی طرف منسوب کیا جائے گا؟اگر بچے کے والدین نامعلوم ہوں تو کیا گود لینے والا ولدیت میں اپنا اور زوجہ کا نام دے سکتا ہے؟ اگر نہیں تو اپنے دادا، دادی کا نام دے سکتا ہے یا پھر کوئی فرضی نام دیں گے؟
واضح رہے کہ لے پالک بچے کی پرورش کرنا باعثِ اجر و ثواب اور نیکی کا کام ہے اور پرورش کرنے سے اس کا شرعی نسب ، پرورش کرنے والے سے ثابت نہیں ہوتا، نیز واضح رہے کہ شریعتِ مطہرہ میں کسی شخص کو اس کے حقیقی والد کے علاوہ کسی دوسرے شخص کی طرف منسوب کرنا ناجائز ہے، بلکہ احادیثِ مبارکہ میں اس پر سخت وعید وارد ہوئی ہے لہٰذا لے پالک بچے کو اس کے حقیقی والد ہی کی طرف منسوب کیا جائے، البتہ اگر اس کا حقیقی والد معلوم نہ ہو تو سرکاری دستاویزات میں ولدیت کے خانے میں کسی عام اسلامی نام، مثلاً عبداللہ، کا اندراج کیا جاسکتا ہے، تاکہ بچے کی ولدیت کے متعلق جھوٹی نسبت یا نسب کے التباس سے بچا جاسکے۔
القرآن الکریم: (الأحزاب33: 5) اُدۡعُوۡہُمۡ لِاٰبَآئِہِمۡ ہُوَ اَقۡسَطُ عِنۡدَ اللّٰہِ ۚ فَاِنۡ لَّمۡ تَعۡلَمُوۡۤا اٰبَآءَہُمۡ فَاِخۡوَانُکُمۡ فِی الدِّیۡنِ وَ مَوَالِیۡکُمۡ ؕ وَ لَیۡسَ عَلَیۡکُمۡ جُنَاحٌ فِیۡمَاۤ اَخۡطَاۡتُمۡ بِہٖ ۙ وَ لٰکِنۡ مَّا تَعَمَّدَتۡ قُلُوۡبُکُمۡ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًاo صحيح البخاري: (رقم الحدیث:6766،ط:دار طوق النجاۃ) 6766 - حدثنا مسدد، حدثنا خالد هو ابن عبد الله، حدثنا خالد، عن أبي عثمان، عن سعد رضي الله عنه قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: «من ادعى إلى غير أبيه وهو يعلم أنه غير أبيه فالجنة عليه حرام. 6767 - فذكرته لأبي بكرة فقال: وأنا سمعته أذناي ووعاه قلبي من رسول الله صلى الله عليه وسلم. شرح النووی علی مسلم: (144/9، ط: دار احیاء التراث العربی) قوله صلى الله عليه وسلم (ومن ادعى إلى غير أبيه أو انتمى إلى غير مواليه فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين) هذا صريح في غلظ تحريم انتماء الإنسان إلى غير أبيه أو انتماء العتيق إلى ولاء غير مواليه لما فيه من كفر النعمة وتضييع حقوق الإرث والولاء والعقل وغير ذلك مع ما فيه من قطيعة الرحم والعقوق.