معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام کا معنی

لائبہ نام کا مطلب اور یہ نام رکھنا

فتوی نمبر : 2744 0000-00-00 7 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ! مفتی صاحب کیسے مزاج گرامی ہیں خیر و عافیت ہے؟ لائبہ نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا معنی کیا ہے؟؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

"لائبہ" عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی پیاسی، یا ایسی پیاسی لڑکی کے ہیں، جو پانی کے قریب یعنی ارد گرد ہو، مگر اسے پانی حاصل نہ کر سکے، چونکہ اس نام کا معنی اچھا نہیں، اس لیے بچی کا یہ نام رکھنے سے اجتناب کرنا چاہیے، لہذا بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام صحابیات رضی اللہ عنہن یا مسلمان نیک خواتین کے ناموں میں سے کسی نام پر یا اچھا بامعنی نام رکھیں۔

*سنن أبي داود:(7/ 303،رقم الحديث:4948،ط: دار الرسالة العالمية)* عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنكم تدعون يوم القيامة باسمائكم وأسماء آبائكم، ‌فاحسنوا ‌أسماءكم. *المعجم الوسيط:(844/2،ط:دار الفكر)* (لآب) الرجل أو البعير لوبا ولوابا ولوبانا عطش واستدار حول الماء وهو عطشان لا يصل إليه فهو لائب (ج) لؤوب ولوب ولوائب يقال إبل لوب ولوائب وهي لائبة والجمع لوائب.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
لائبہ نام کا مطلب اور یہ نام رکھنا