عبادات / نماز /

پلکوں یا آنکھوں کے اشارے سے نماز کا حکم

فتوی نمبر : 2138 0000-00-00 68 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! ہمارے ایک ساتھی بہت زیادہ بیمار ہیں، وہ نماز پڑھنے پر قادر نہیں، یہاں تک کہ سر کے اشارے سے بھی نماز نہیں پڑھ سکتے تو اس کے لیے صرف پلکوں یا آنکھوں کے اشارے سے یا دل کے اشارے سے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ وضاحت فرما دیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر کوئی مریض سر کے اشارے سے بھی نماز پڑھنے کی طاقت نہ رکھتا ہو، بلکہ صرف آنکھوں، پلکوں یا دل سے اشارہ کرسکتا ہو تو ایسی صورت میں اس پر نماز ادا کرنا لازم نہیں، بلکہ وہ نماز کو مؤخر کرے گا، کیونکہ شرعاً آنکھوں، پلکوں یا دل کے اشارے سے نماز معتبر نہیں، چنانچہ جو مریض سر کے اشارے سے بھی نماز ادا نہ کرسکے، وہ صرف زبان اور دل سے ذکر کرتا رہے، ایسی حالت میں اگر پانچ وقت یا اس سے کم نمازیں قضا ہوں تو صحت یابی کے بعد ان کی قضا لازم ہوگی اور اگر پانچ وقت سے زیادہ نمازیں رہ جائیں تو تندرست ہونے کے بعد ان کی قضا لازم نہیں ۔

*المعجم الاوسط للطبراني:(210/4،رقم الحديث:3997،ط: دار الحرمين)* حدثنا علي بن سعيد الرازي قال: نا محمد بن يحيى بن فياض الزماني قال: نا حلبس بن محمد الضبعي قال: نا ابن جريج، عن عطاء، ونافع، عن ابن عباس، عن النبي ﷺ قال: «يصلي المريض قائما، فإن نالته مشقة صلى جالسا، فإن نالته مشقة صلى نائما يومئ برأسه، فإن نالته مشقة سبح». *الھداية:(77/1،ط:دارإحياء التراث العربى)* فإن لم يستطع الإيماء برأسه أخرت الصلاة عنه ولا يومئ بعينيه ولا بقلبه ولا بحاجبيه «خلافا لزفر ﵀ لما روينا من قبل ولأن نصب الأبدال بالرأي ممتنع ولا قياس على الرأس لأنه يتأدى به ركن الصلاة دون العين وأختيها وقوله أخرت عنه إشارة إلى أنه لا تسقط الصلاة عنه وإن كان العجز أكثر من يوم وليلة إذا كان مفيقا هو الصحيح لأنه يفهم مضمون الخطاب بخلاف المغمى عليه. *العناية شرح الهداية:(5/2،ط: دار الفكر)* فإن عجز عن الإيماء برأسه أخرت عنه وقوله (لما روينا من قبل إشارة) إلى قوله ﷺ «إن قدرت أن تسجد على الأرض فاسجد، وإلا فأوم برأسك» اقتصر على الرأس في موضع البيان، ولو جاز غيره لبينه.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
موبائل اور کمپیوٹر پر گیم کھیلنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بریلوی حضرات کے ہاں ملازمت کرنا اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ظہر کے وقت سے دس منٹ پہلے چاشت کی نماز پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم کے ساتھ کاروبار میں شرکت کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امام کے ساتھ رکوع میں شریک ہونے والا کتنی دیر قیام کرے ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز کی ہر رکعت میں تسميہ پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سرکارکی طرف سے مہینےمیں دو چھٹیاں ملنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم کو قرآن کا نسخہ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نمازی کے ساتھ بات کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نفل نماز میں متعدد نمازوں کی نیت کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نقد پر بیچی ہوئی گاڑی کو واپس قسطوں پر خریدنےکا حکم