عبادات / جنائز / نماز جنازہ

مسجدمیں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر : 1291 0000-00-00 79 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

نمازجنازہ کے لیے مسجد کے ساتھ کوئ مناسب جگہ نہ ہو تو جنازے کو مسجد کے اندر یا باہر رکھ کر نماز مسجد کے اندر ادا کی جائے تو کیا اس کی گنجائش ہے؟َ

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مسجد میں نمازِ جنازہ کی تین صورتیں ہیں اور حنفیہ کے نزدیک علی الترتیب تینوں مکروہ ہیں : ایک یہ کہ جنازہ مسجد میں ہو اور امام و مقتدی بھی مسجد میں ہوں۔ دوم یہ کہ جنازہ باہر ہو اور امام و مقتدی مسجد میں ہوں۔ سوم یہ کہ جنازہ امام اور کچھ مقتدی مسجد سے باہر ہوں اور کچھ مقتدی مسجد کے اندر ہوں۔ اگر کسی عذر صحیح (مثلًا شدید بارش) کی وجہ سے مسجد میں جنازہ پڑھا تو جائز ہے۔ لہذا اگرجنازے کی نماز کے لیے کوئی متبادل جگہ نہ ہو یا مسجد کے سامنے اتنی سی جگہ بھی نہ ہو جس میں نمازجنازہ پڑھی جا سکے تو ایسی صورت میں مسجد کے اندر جنازے کی نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے، تاہم اس کے لیے یہ صورت اختیار کی جائے کہ جنازہ ،امام اور کچھ مقتدی محراب سے آگے جو مسجد کے باہر کا حصہ ہے، وہاں کھڑے ہوں اور باقی مقتدی مسجد میں کھڑے ہو جائیں ۔

*الدرالمختار مع ردالمحتار:(2/225،ط:دارالفكر)* "(واختلف في الخارجة) عن المسجد وحده أو مع بعض القوم (والمختار الكراهة) مطلقًا خلاصة، بناء على أن المسجد إنما بني للمكتوبة، وتوابعها كنافلة وذكر وتدريس علم، وهو الموافق لإطلاق حديث أبي داود «من صلى على ميت في المسجد فلا صلاة له» أن الصلاة على الميت فعل لا أثر له في المفعول، وإنما يقوم بالمصلي، فقوله من صلى على ميت في مسجد يقتضي كون المصلي في المسجد سواء كان الميت فيه أو لا، فيكره ذلك أخذا من منطوق الحديث، ويؤيده ما ذكره العلامة قاسم في رسالته من أنه روي «أن النبي صلى الله عليه وسلم لما نعى النجاشي إلى أصحابه خرج فصلى عليه في المصلى» قال: ولو جازت في المسجد لم يكن للخروج معنى اهـ مع أن الميت كان خارج المسجد. وبقي ما إذا كان المصلي خارجه والميت فيه، وليس في الحديث دلالة على عدم كراهته لأن المفهوم عندنا غير معتبر في غير ذلك، بل قد يستدل على الكراهة بدلالة النص، لأنه إذا كرهت الصلاة عليه في المسجد وإن لم يكن هو فيه مع أن الصلاة ذكر ودعاء يكره إدخاله فيه بالأولى لأنه عبث محض ولا سيما على كون علة كراهة الصلاة خشيت تلويث المسجد. وبهذا التقرير ظهر أن الحديث مؤيد للقول المختار من إطلاق الكراهة الذي هو ظاهر الرواية كما قدمناه، فاغتنم هذا التحرير الفريد فإنه مما فتح به المولى على أضعف خلقه، والحمد لله على ذلك." *الهندية:(1/ ،ط:دارالفکر165)* وصلاة الجنازة في المسجد الذي تقام فيه الجماعة مكروهة سواء كان الميت والقوم في المسجد أو كان الميت خارج المسجد والقوم في المسجد أو كان الإمام مع بعض القوم خارج المسجد والقوم الباقي في المسجد أو الميت في المسجد والإمام والقوم خارج المسجد هو المختار، كذا في الخلاصة.ولا تكره بعذر المطر ونحوه. *کذا فی آپ کے مسائل اور ان کا حل:(4/380،ط:مکتبۂ لدھیانوی)*
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت پردومرتبہ نمازجنازہ پڑھنےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبر پر نماز جنازہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
محراب کا شرعی حکم اور اس میں نماز جنازہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کئی میتوں پر اجتماعی جنازے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
محلے کے امام کےلیے میت کے ولی سے نماز جنازہ کی اجازت لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ میں تیسری تکبیر پر سلام پھیرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ میں امام میت کے سینے کے برابر کھڑا ہوگا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کراچی میں میت کی نماز جنازہ پڑھنے کی صورت میں گاؤں میں دوسری دفعہ نماز جنازہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غائبانہ نماز جنازہ اور میت کے جسم کا کچھ حصہ ملنے کی صور ت میں جنازہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جوتے میں نماز جنازہ کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجدمیں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جنازے کے ارکان
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ پڑھنے کی وجہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی رشتے دار کے انتظار کی وجہ سے نماز جنازہ میں تاخیر کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بدبو دار لاش پر نماز جنازہ پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بمباری میں شہید ہونےوالوں کے نماز جنازہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نامکمل لاش کو غسل اور نمازِ جنازہ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جوتے پہن کر نمازہ جنازہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ میں غلطی سے پانچ تکبیریں کہنے سے نماز جنازے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسلام میں سب سے پہلا جنازہ